پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے امریکی صدر

ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانا پڑ رہی ہے، جوبائیڈن


ویب ڈیسک September 21, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اُس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی مدد کیلیے آگے بڑھیں، انتونیو گوتریس

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ ایک شخص کا فیصلہ تھا جس میں انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کے لیے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے، تمام ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ جوہری جنگ کو جیتا نہیں جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |