آرمی چیف کی بحرین کے کمانڈر انچیف سے ٹیلی فونک گفتگو

کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا


ویب ڈیسک September 21, 2022
فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |