پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈپرتنقیدکرنیوالے شرم کریںاسحق ڈار

رقم ہتھیاروں پرنہیں ترقی پرخرچ ہوگی،بلاسودقرض اسکیم پرکام رواں ماہ مکمل کرنیکی ہدایت


رقم ہتھیاروں پرنہیں ترقی پرخرچ ہوگی،بلاسودقرض اسکیم پرکام رواں ماہ مکمل کرنیکی ہدایت۔ فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈپر تنقید کرنیوالے سیاست نہ کریں بلکہ شرم کریں،جنرل مشرف کے دور میں بھی دوست ممالک کی جانب سے موخرادائیگیوں پرتیل فراہم کیاجاتارہا۔

بلاسود قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں تمام ضروری کارروائی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی بلاسودقرضے اسکیم کے اجراسے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے اسحاق ڈارنے (پی پی اے ایف)کوہدایت کی کہ اُن علاقوں تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

جہاں مائیکروفنانس کی سہولیات دستیاب نہیں۔ آئی این پی کے مطابق اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہاکہ پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈپرتنقید سے ملک کاتشخص خراب ہو رہاہے،ڈیڑھ ارب روپے کی رقم جنگ یاہتھیاروں کی خریداری پرنہیں ترقیاتی پروگراموں پرخرچ کی جائیگی، اتحادی سپورٹ فنڈکے40کروڑڈالراپریل میں ملنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں