جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے اہل خانہ کو قابل اعتراض مواد بھیج کر لڑکی کو بلیک میل کیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 21, 2022
فوٹو ایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کارروائی کر کے جنسی ہراسانی میں ملوث نوجوان ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد حسن کو گرفتار کیا جو سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا جبکہ اُس نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کو بھی قابل اعتراض مواد شیئر کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں