سیلاب کے مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انتھونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی


ویب ڈیسک September 21, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیراعظم سے ملاقات میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گا۔



وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔

علاوہ ازیں زیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر، ورلڈ بینک گروپ کےصدر ڈیوڈ مالپاس اور صدر سے ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |