سیلاب کے مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انتھونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

فوٹو اسکرین گریپ

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیراعظم سے ملاقات میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گا۔

Load Next Story