بلوچستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی
3لاکھ 51ہزار سے زائد مویشی ہلاک ، دو لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
بلوچستان میں سیلاب کے باعث حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی جبکہ حکام نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹرمیجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بلوچستان میں سیلاب کے باعث حادثات میں مزید تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 304 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے 72 ہزار 235 مکانات کو نقصان ہوا، 3لاکھ 51ہزار سے زائد مویشی ہلاک ، دو لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلوں کے باعث 24 پل گر ے اور 2200 کلو میٹر مختلف شاہراہیں متاثر ہوئیں۔