الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کیلیے اجلاس جلد بلانے کافیصلہ

تمام ضلعی الیکشن کمیشن افسران کی سطح پربھی اجلاس منعقد کیے جائیں گے


Wajid Hameed March 20, 2014
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے اظہاراطمینان کیا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے حلقہ بندیوں کا اختیارالیکشن کمیشن کودینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کااجلاس آج یاکل بلایاجائے گا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے اطمینان کا اظہار کیا اور اب حلقہ بندیوں کا کام تمام عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک موثر انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ وقت کی کمی کا اب کوئی امکان نہیں رہاہے۔ اپریل میں دونوں صوبوں میں حلقہ بندیوں کا کام شروع کرنے کے لیے تمام ضلعی الیکشن کمیشن افسران کی سطح پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

صوبوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے حوالے سے طریقہ کاربھی وضع کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلقہ بندیاں ہرضلع کی سطح پرشروع کرنے سے قبل اشتہار دیے جائیں گے اورتجاویز طلب کی جائیں گی۔ حلقہ بندیوں میںسیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |