کراچی میں ڈی ایس پی لُٹ گیا ڈاکو 8 لاکھ روپے چھین کر فرار
دیگر واقعات میں ڈکیتی میں مزاحمت پر2 افراد زخمی، مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان گرفتار
ڈالمیا شانتی نگر کے قریب پولیس افسر ڈاکوؤں کے ہاتھ لٹ گیا ۔ ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو لوٹ لیا، جو بینک سے رقم لے کر آ رہے تھے۔ مسلح ملزمان واردات کے دوران ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد دلدار گوٹھ سے متصل امرانی گوٹھ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ، جن کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد القدیر اور 20 سالہ علی بخش ولد امیر بخش کے نام سے کی گئی ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
علاوہ ازیں اینٹی وہیکل پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ کاشف ولد پرویز اور 19 سالہ نظیر اللہ ولد محمد شفیع کے نام سے کی گئی۔