ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 مریض  انتقال کرگئے

72 مریضوں کی حالت تشویش ناک، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 0.87 فی صد ریکارڈ


ویب ڈیسک September 22, 2022
24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

 



قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2مریض کورونا وبا کا شکار بن گئے جب کہ 72 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 121 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 72 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.87 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں