بالی ووڈ اداکار علی فضل اورریچا چڈھا کی شادی کا منفرد کارڈ سوشل میڈیا پرمقبول

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا کارڈ ماچس کی ڈبیا کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 22, 2022
علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی اکتوبر میں ہوگی،رپورٹس :فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا منفرد دعوت نامہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

میڈیا پر سامنے والے شادی کا کارڈ ماچس کی ڈبیا کی شکل کا ہے جس پر ایک لڑکے اورلڑکی کی تصویر ہے جو سائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس پر ' کپل میچز' لکھا ہوا ہے۔ سرخ رنگ کے دلہن کے لباس میں جو لڑکی سائیکل پر بیٹھی ہے وہ ریچا چڈھا اور لڑکا علی فضل ہیں۔

کارڈ کے ڈیزائنر کے مطابق کیونکہ علی فضل اور ریچا چڈھا 80 کی دہائی کے ہیں اس لئے کارڈ کا تھیم پرانے زمانے کا رکھا گیا ہے اور اسے بھارتی فل کے پوسٹر جیسا بھی بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شادی کررہے ہیں جس کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہوگی جبکہ ممبئی اور دہلی میں استقبالیہ کی تقاریب ہوں گی۔ اس سے قبل علی فضل اور ریچا چڈھا نے اپنی شادی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں