پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں الیکشن شیڈول معطل کرنے کی درخواست

الیکشن کمیشن کا اپنی مرضی سے منتخب کیئے گئے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 22, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے الیکشن شیڈول کو معطل کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ایک منظور کیے جائیں اور پھر الیکشن کرایا جائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواست فیصل چوہدری نے دائر کی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے استعفے منظور کرکے الیکشن شیڈول کررہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اپنی مرضی سے منتخب کیئے گئے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے، اگر الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کی اپیل پر اثرانداز ہوگا۔

درخواست کہا گیا ہے کہ انصاف کے وسیع مفاد میں 123 استعفوں کی ایک منظوری کی اپیل پر فیصلے تک الیکشن شیڈول معطل کیا جانا قرین انصاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں