بھارت دہشتگردی کے شبے میں 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت کی 10 ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری


ویب ڈیسک September 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بھارت کی 10 ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔

Over 100 Popular Front leaders arrested in anti-terror crackdown across 13  states

دوسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔

قبل ازیں ماضی میں بھی پی ایف آئی پر انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں، سال 2006 یہ پارٹی نیشنل ڈویلپمنٹ فرنٹ (این ڈی ایف) کی جانشین کے طور پر سامنے آئی تھی جس میں دیگر تنظیمیں بھی بعدازاں شامل ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔