لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ بچی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

ملزم متاثرہ بچی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔


ملزم متاثرہ بچی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

 
Load Next Story