عدالت نے اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست نمٹا دی

فیملی جج نے علیزے فاطمہ کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دیدی


ویب ڈیسک September 22, 2022
فوٹو فائل

فیملی جج ایسٹ نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست نمٹاتے ہوئے آئندہ سماعت پر علیزے فاطمہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی جج شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر علیزے فاطمہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ درخواستگزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور ایس ایچ او گلستان جوہر بھی پیش ہوئے جب کہ علیزے فاطمہ اپنے بچوں کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

علیزے فاطمہ کے وکیل کو درخواست کی نقول اور دیگر دستاویزات فراہم کردی گئیں جب کہ ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے نہاں ان کی باپ سے ملاقات ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : فیروز خان کی اہلیہ کا تشدد کا الزام، علیحدگی کی تصدیق کردی

اب درخواست گزار کی جانب سے ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو پیش کرنے کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے، عدالت نے ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو پیش کرنے کی درخواست نمٹادی اور آئندہ سماعت پر علیزے فاطمہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں