سینئر پلیئر اور سابق ڈیوس کپر رشید ملک نے بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا

امید کرتا ہوں حکومت کی طرف سے بھی پذیرائی ملے گی، رشید ملک


Sports Reporter September 22, 2022
فوٹو فائل

سینئر پلیئر اور سابق ڈیوس کپر رشید ملک نے آئی ٹی ایف سینئر 50 پلس کا ٹائٹل جیت کر بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر پلیئر اور سابق ڈیوس کپر رشید ملک نے بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا, انھوں نے آئی ٹی ایف سینئر 50 پلس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جالندھر میں ایونٹ کے فائنل میں رشید ملک اور نے بھارتی یوگیش کوہلی کو مات دی رشید ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے۔

رشید ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بہت خوشی ہے، تائٹل کی جیت سیلاب کے متاثرین کے نام کرتا ہوں، میرا اگلا ہدف آئی ٹی ایف سینئر ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے اور ہمیشہ کی طرح ٹینس کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں حکومت کی طرف سے بھی پذیرائی ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں