سیلاب متاثرین کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کا بھی لاہور میں داخل ہونے کا خطرہ

سیلاب زدگان کے روپ میں آنے والے ڈاکوؤں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، سی سی پی او

فوٹو: آن لائن

سیلاب میں بے گھر ہو کر سندھ کے رہائشی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آنے لگے جس میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اس لیے سیلاب زدگان کے روپ میں آنے والے ڈاکوؤں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد جنوبی پنجاب سمیت دوسرے علاقوں سے لاہور آئے ہیں، بیشتر افراد فیکٹریوں اور مختلف جگہ نوکری کر رہے ہیں جبکہ متعدد افراد نوکری کے بعد وارداتیں کر رہے ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں سمیت تمام ملازمین کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔
Load Next Story