پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24  نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

فلم نے رواں برس کانز میلے میں دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے تھے۔

جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے "جوائے لینڈ" کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔

'جوائے لینڈ' کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات "جیوری ایوارڈ" اور"کویر پام" حاصل کئے۔

فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا نام کیا ہے۔


صائم صادق کے زیر ہدایت بنی فلم ایک فکشن کہانی پر مبنی ہے جس میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید نے بتایا کہ 'جوائے لینڈ' کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے ہوئے ہیں اوراب فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

'جوائے لینڈ' کے پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ نے بتایا کہ "جوائے لینڈ" ایک دلچسپ کہانی پر مبنی فلم ہے جس نے اپنے حساس موضوع کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔
Load Next Story