جاپانی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن کو سراہا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردار کی قدر کرتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔
جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاری سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔
ISPR
His Excellency Mr Wada Mitsuhiro, Ambassador of Japan called on General Qamar Javed Bajwa Chief of Army Staff (COAS) at GHQ today
جاپانی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے جاپان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی طرف سے مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔