سپریم کورٹ کا سندھ میں فوری طور پر آئی جی کی تعیناتی کا حکم

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ فوری طورپرآئی جی سندھ مقررکرکےرپورٹ کریں، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک March 20, 2014
شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

TRIPOLI: سپریم کورٹ نے سندھ میں فوری طور پر آئی جی پولیس کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے فاضل بینچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی تو قائم مقام آئی جی اقبال محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا وہ اب تک قائم مقام آئی جی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ مستقل آئی جی سندھ کی تعیناتی اب تک نہیں ہوئی اور وہ اضافی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور صوبے قائم مقام آئی جی کام کررہا ہے جبکہ ڈی جی رینجرز کا بیان ہے امن و امان کے قیام کے لئے ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ فوری طورپرآئی جی سندھ مقرر کرکے رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |