پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی گفٹ کردی
غلط پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تینوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا
پاکستانی جوڑے نے غلط پارکنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو پشاوری ٹوپی بطور تحفہ پیش کردی۔
پاکستانی شہری جود احمدکو غلط پارکنگ کرنے پر ٹکٹ ملنے پر جج فرینک کیپریو کی عدالت میں ہیش ہونا پڑا،اس دوران جج کی طرف سے استفسار کیئے جانے پر پتا چلا کے غلط پارکنگ جواد کی اہلیہ نے کی۔
سماعت کے دوران بیوی کو مورد الزام ٹہرانے پر جج فرینک کیپریو نے اہلیہ کو بھی بلالیا جس پر تینوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

Pakhtun qom na Frank Caprio hum bach paate na sho https://t.co/8Il4bK8WCL
جج نے پاکستانیوں کی تعریف کی اور کھانے کے متعلق بات چیت کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کے ان کے علاقے میں بنے اٹیلین ریسٹورنٹس کے کھانے بہت مشہور ہیں۔
گفتگو کے اختتام پر پاکستانی نوجوان اور اس کی اہلیہ نے جج کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی خواہش ظاہر کی تو جج نے بخوشی قبول کیا ، اس دوران پاکستانی جوڑے نے جج کو پشاوری ٹوپی تحفتا پیش کی، جج نے ٹوپی پہن کر پاکستانی جوڑے کے ساتھ تصویر بنوائی، اس سے قبل غلط پارکنگ پر جرمانہ بھی عائد کیا۔