اگر کوئی مجھے اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں احتجاج کروں گی ملالہ

ملالہ یوسفزئی نے ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ نے ایرانی لڑکی کی موت کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نوبیل یافتہ اور عالمی شہرت کی حامل ایکٹیوسٹ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر کوئی مجھے میرا اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں اس پر احتجاج کروں گی۔

انسٹاگرام میں اپنی پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی نے ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون جو کچھ پہننا چاہتی ہے یہ اس خاتون کا اختیار ہونا چاہئے۔




انہوں نے مزید لکھا کہ میں پہلے بھی یہ کہ چکی ہوں کہ اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے پر مجبور کرے گا تو میں اس پر احتجاج کروں گی اور اگر اگر کوئی مجھے میرا اسکارف اتارنے کیلئے مجبور کرے تو میں اس پر بھی احتجاج کروں گی۔

ملالہ نے ایرانی لڑکی کی موت کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Load Next Story