پاکستان خودمختار ملک ہے اس پر اثرانداز نہیں ہورہے بحرینی وزیر خارجہ
پاکستان ایک آزاد اور مسلم دنیا کا اہم ملک ہے اور اس کا مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ہے، بحرینی وزیر خارجہ
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور ہم کسی طرح اس پر اثر انداز نہیں ہورہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بحرین کے شاہ کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بحرین تعلقات مثالی ہیں جو سماجی، اقتصادی، دفاعی اور عوامی سطح پر مشتمل ہیں، پاکستان ایک آزاد اور مسلم دنیا کا اہم ملک ہے اور اس کا مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے شاہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے جن سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا کہ ان کی سرتاج عزیز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں خطے اور عالمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے اور بحرین بھی شام کے مسئلے پر جنیوا معاہدوں کے تحت سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔ ایران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اہم ہمسایہ ملک ہے تاہم ایران کے ساتھ دوسروں کے معاملات میں مداخلت کے معاملات ہیں۔