ضلع خیبر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

گھات لگائے دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس

فوٹو فائل

خیبرپختونخواہ کے علاقے جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

حکام کے مطابق خیبر کے علاقے نئی آبادی جمرود نے گھات لگائے نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلکار کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی پر ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کی۔


پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی جبکہ اطراف میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور نے رواں سال خیبر میں ہونے والے پُرتشدد واقعات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں پانچ جوان شہید جبکہ افغان سرھد کے پاس دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سی سی بی او کے مطابق ضلع خیبر میں اب تک کالعدم تنظیم اور دیگر گروپوں سے تعلق رکھنے والے 12 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح 30 دستی بم ضلع خیبر میں ڈیفیوز کئے گئے جبکہ چار خودکش جیکٹس کو قبائلی ضلع میں ناکارہ بنایا گیا۔
Load Next Story