عمران خان ابھی تیاری پکڑ رہے ہیں اور ہم نے تیاری کرلی رانا ثنا اللہ کا ردعمل

ایک نفسیاتی شخص سے آپ کیا بات کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک September 22, 2022
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تیاری پکڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے تیاری کرلی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر داخلہ کو دھمکی دی کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق کہا کہ ایک نفسیاتی شخص سے آپ کیا بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون پی ٹی آئی کی وجہ سے نہیں کسان اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر سیل کیا تھا، جسے آج کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'خان صاحب جب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے اُس کے بعد نئے سرے سے جو بھی اقدامات ہوں گے ہم کریں گے'۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے لیے جدید طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس مانگی ہے اگر انکار کیا تو اُن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں