پڈعیدن کے مقام پر ڈاوٴن ریلوے ٹریک ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد بحال

پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی


ویب ڈیسک September 22, 2022
فوٹو : سوشل میڈیا

پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب 366 کلومیٹر کے مقام پر طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی میں ڈوبا ڈاوٴن ریلوے ٹریک ایک ماہ کی بڑی جدوجہد کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت بغیر پیپر لائن آ جا سکے گی۔

متاثرہ ٹریک پر آج سی ای او ریلوے لاہور فروخ تیمور غلزئی، اے جی ایم اور ڈی ایس ریلوے سکھر اطہر ریاض سمیت دیگر افسران نے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحالی کا افتتاح کیا۔

ریلوے افسران کے مطابق ایک ماہ سے کراچی سمیت ملک بھر سے رکی سامان کی ترسیل شروع کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں اَپ ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرکے مسافر ٹرینوں کی سروس بھی بحال کر دی جائے گی۔

ہیوی مشینری کی مدد سے ڈاؤن ٹریک کو پتھر ڈال کر تقریباً ایک فٹ اوپر کیا گیا ہے اسی طرح اَپ ریلوے ٹریک کو بھی اوپر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد عوام کو سفر کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں