پاکستان کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا دفترخارجہ
زیربحث آنے والے دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد نے پاکستانی وفد کے اسرائیلی دورہ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "زیربحث آنے والے دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے"۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے ناگزیر حق کی مستقل حمایت کرتا ہے۔
ایف او کی وضاحت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بعض میڈیا ہاوسز کی جانب سے خبریں نشر کی گئی کہ سابق وزیر سمیت پاکستانی وفد نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔