پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی آئی جی کوہاٹ


ویب ڈیسک September 23, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

شہریار آفریدی نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا جس پر متعلقہ تھانے کی بھاری نفری اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور کرائم سین کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملے کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ اللہ اُن کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں