اسامہ بن لادن سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ بےبنیاد ہے ترجمان پاک فوج

پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سے قطعی لاعلم تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مضمون میں لگائے گئے الزامات ماضی بھی جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ۔ فوٹو رائٹرز/فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے گزشتہ روز امریکی اخبار میں اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد اور پہلے سے ہی غلط قرار دیئے گئے مفروضوں پر مشتمل قرار دے دی ہے۔


آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سے قطعی لاعلم تھی، نیویارک ٹائمز میں گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ بےبنیاد اور ان مفروضوں پر مشتمل ہے جو پہلے ہی سے غلط اور جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک ٹائمز میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن کئی برس پاکستان میں رہے اور اس کے بارے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا پوری طرح واقف تھے، اس کے علاوہ اسامہ کے معاملات دیکھنے کے لئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story