بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا مسلمان ماں اوربیٹے پربہیمانہ تشددنقاب پھاڑ دیا

ہندو انتہاپسند عورتوں نے بھی واجد علی کی والدہ کوتھپڑ مارے اور تشدد کیا


September 23, 2022
ہندوانتہاپسندوں کا مجمع گھنٹوں مسلمان ماں بیٹے پرتشدد کرتا رہا لیکن پولیس نہیں پہنچی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا اور برقع پہنی خاتون کا نقاب پھاڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے واجد علی کو ہندو انتہاپسند غنڈوں نے گھیر لیا اورڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا۔

اپنے بیٹے کو ہندو انتہاپسند غنڈوں سے بچانے کے لئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا گیا اور ان کو مجمع میں شامل ہندو انتہاپسند عورتوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔



ہندو غنڈوں کا مجمع مسلمان ماں اور بیٹے کو گالیاں بکتا اوران پر انسانیت سوز تشدد کرتا رہا لیکن پولیس حسب معمول انہیں بچانے نہیں پہنچی۔ واجد علی اور اس کی والدہ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں اورکسی کام سے اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |