ٹرین آپریشن بحال کرنے کیلیے ریلوے متحرک ٹریک پر مرمتی کام شروع

انسپکشن ٹرین کے ذریعے متاثرہ ٹریک اور پلوں کی آزمائش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 23, 2022
ٹریکس پر سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے عملہ دن رات کام کررہا ہے، حکام (فوٹو فائل)

ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے ٹریک پر مرمتی کام شروع کروا دیا، اس سلسلے میں متاثرہ ٹریکس پر سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے عملہ متحرک ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریک کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لیے انسپکشن ٹرین کے ذریعے آزمائشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے شعبہ کیرج کے عملے کو 5 اکتوبر تک مسافر بوگیاں ٹیکینکل فٹ اور فیومیگیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فریٹ ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ سیلابی پانی کے ٹریک سے نکل جانے اور سگنلز و پلوں کی فٹنس رپورٹ آنے سے مشروط کیا گیا ہے۔ ریلوے کے شعبہ سول انجینئرنگ اور شعبہ میکینکل نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے لیے اپنا اپنا کام شروع کردیا ہے۔

شعبہ مینٹی نینس کے جنرل منیجر سلمان صادق نے اس سلسلے میں بتایا کہ مسافر بوگیوں کی کیرج سے متعلق مینٹی نینس کے لیے عملہ کام کررہا ہے۔ ٹرین آپریشن کی بحالی سے قبل مسافر بوگیوں کی ٹیکینکل مینٹی نینس اور ورکشاپس میں مرمت کے لیے تیار ہونے والی بوگیاں بھی فٹ کرکے آپریشن میں شامل کی جائیں گی۔

دریں اثنا چیف انجینئر ریلوے عامر نثار نے بتایا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے عملہ مختلف شفٹوں میں دن رات کام کررہا ہے۔ ریلوے ٹریک کو ٹیکینکل طور پر جس سیکشن پر بھی نقصان پہنچا اسے درست کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں