پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر قتل کردیا گیا

قتل کے شبہے میں مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس

مقتولہ کے والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی کوشش کی،پولیس:فوٹو:فائل

پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔


پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادن خان میں لڑکی رقیہ کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے والد محمد نواز اور والدہ سکینہ بی بی پر مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے بیانات میں تضاد پر قتل کا شک ہوا۔ والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈ دادن خان پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولہ کا چہرہ اور سر کے بال آگ سے محفوظ تھے جبکہ جسم مکمل جل چکا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story