کراچی سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا
ملزمان چند سیکنڈ میں موٹرسائیکل چرانے کے ماہر اور ساکران میں فروخت کرتے تھے، پولیس حکام
شہر قائد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنےو الا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس کے ارکان بلوچستان سے کراچی آکر موٹر سائیکل چوری کرتے اور چھینتے تھے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں ساکران میں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو کراچی میں سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔ ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔