عملی زندگی میں حقیقت پسند مگر انتہائی سخت ماں ہوں کاجول

بچوں میں اچھی عادات لانے کے لئے سختی بہت ضروری ہے، کاجول


ویب ڈیسک March 20, 2014
بیٹی شخصیت کے اعتبار سے بہت حد تک اپنے باپ سے ملتی ہے جبکہ بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے، کاجول۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ عملی زندگی میں ایک حقیقت پسند مگر انتہائی سخت ماں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کا کہنا تھا کہ میں عملی زندگی میں حقیقت پسند اور ایک سخت ماں ہوں اور میری بیٹی مجھ سے اکثر شکایت کرتی ہے کہ میں اس کے لئے بہت زیادہ سخت ہوں، اس پر میرا جواب ہوتا ہے یہ سختی بہت ضروری ہے، اگر سختی نہ کی تو تم وہ سب نہیں سیکھ سکھتی جو میں سکھاناچاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں اچھی عادات لانے کے لئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔

کاجول کا کہنا تھا کہ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، دونوں بہت زیادہ چلبلے اور پراعتماد ہیں، بیٹی شخصیت کے اعتبار سے بہت حد تک اپنے باپ سے ملتی ہے لیکن اس میں کچھ عادات مجھ جیسی بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹا ابھی عمر میں بہت چھوٹا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی عادات مجھ پر جائیں گی یا اجے دیوگن پر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |