اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اے این ایف نے ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں چھپا کر رکھی گئی تھی

انٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پیٹ سے 124 منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

کارروائی کے دوران اے این ایف نے ملزم کے پیٹ سے 124 عدد منشیات بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں جس میں سے 114 کیپسولز چرس سے بھرے ہوئے تھے جب کہ 10 کیپسولز میں آئس بھری ہوئی تھی۔


ملزم کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسول سے برآمد ہونے والی چرس کا مجموعی وزن 734 گرام جب کہ آئس 69 گرام ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جو وفاقی دارالحکومت سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی جارہا تھا۔

انسداد منشیات فورس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Load Next Story