ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا
سائرہ کی وجہ موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کا فیصلہ، اعضا کے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے
سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا تاہم وجہ موت کا تعین نہ ہونے پر فرانزک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کردیا۔ مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا جس کے مطابق مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی بھی تصدیق ہوئی تاہم فوری طور پر سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔
یہ پڑھیں : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کردیا
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لیے گئے ہیں، فرانزک کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔