امداد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے پیروں میں گرنیوالے معذور شخص پر ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش

تھر کے قحط زدہ علاقوں کے ہزاروں عوام ابتک امداد کے منتظر ہیں تو دوسری جانب حکمران بے حسی کی نیند سے جاگنے پر تیار نہیں


ویب ڈیسک March 20, 2014
قائم علی شاہ کے مٹھی دورے کے دوران معذور شخص امداد کیلئے ان کے پاؤں میں جاگرا جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے ڈنڈے برسا دیئے۔ فوٹو: فائل

جہاں ایک جانب تھر کے قحط زدہ علاقوں کے ہزاروں عوام اب تک امداد کے منتظر ہیں تو دوسری جانب حکمران بے حسی کی نیند سے جاگنے پر تیار نہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا مٹھی میں جہاں معذور شخص کے مدد مانگنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ڈنڈوں اور لاتوں سے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم علی شاہ تھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ کرنے مٹھی پہنچے جہاں انہوں نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور اسپتال کا دورہ کرکے وہ جیسے ہی باہر نکلے تو وہاں موجود ایک غریب معذور شخص امداد کے لئے ان کے پاؤں میں جاگرا، معذور شخص کا امداد مانگنا جیسے گناہ عظیم ہوگیا اور وزیر اعلیٰ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش کرتے ہوئے غریب شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا، اس دوران قائم علی شاہ نے صرف اتنا کرا کہ اپنے محافظوں کو تشدد سے روک دیا اور غریب کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے ایک ہزار روپے اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنے دورے کے دوران چیلار، کانٹیو اور چھاچھرو کے علاقوں میں گندم تقسیم کرنا تھی لیکن شائد انہوں نے یہ ضروری نہ سمجھا جس کے باعث قحط زدہ علاقوں کے 80 ہزار سے زائد خاندان اب تک گندم سے محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں