ملائیشیا میں دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

کوالالپمور سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 کے انجن میں اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد آگ لگی

طیارے کے انجن میں آگ نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث وائبریشن ہوئی تھی، ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا کے دارالحکومت کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالپمور سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 کے انجن میں اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد آگ لگ گئی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت واپس کوالالمپور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث وائبریشن ہوئی تھی جس کے بعد طیارے کو واپس کوالالمپور ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور خرابی دور کرنے کے بعد طیارہ دوبارہ لاہور کے لئے روانہ ہوگیا۔
Load Next Story