شام میں کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 تارکین وطن ہلاک

کشتی میں 150 تارکین وطن سوار تھے


ویب ڈیسک September 25, 2022
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

لبنان سے اچھے مستقبل کے لیے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان سے 150 تارکین وطن کو لے کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی اور مسافر سمندر میں گر گئے۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر سے اب تک 45 بچوں سمیت 76 تارکین وطن کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دیگر کو بچالیا گیا جن میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ تارکین وطن چند قبل لبنان سے یورپ جانے کے لیے نکلے تھے، لبنان میں معاشی حالات کافی خراب ہیں اور حکومت نے بینکوں سے پیسہ نکلوانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

لبنان میں معاشی بحران کے باعث بڑی تعداد میں شہری اچھے مستقبل کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں اور ایسے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں