عوام کیلئے خوشخبری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی
مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور کررہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 10 پیسے سے 4 روپے 70 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے،مٹی کا تیل 4 روپے 75 پیسے،ایچ او بی سی 3 روپے 45 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 95 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ تاہم قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔