اسلام آباد میں سینیٹراعظم ہوتی کی سابق بیوی کی خودسوزی کی کوشش
قتل کی دھمکیوں سے تنگ اور پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم نہ کرنے کیخلاف خودسوزی کی کوشش کی،اعظم خان ہوتی کی سابق بیوی
سینیٹر اعظم خان ہوتی کی سابق بیوی نے قتل کی دھمکیوں سے تنگ آکر اور پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف آئی جی کے دفتر کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر اعظم خان ہوتی کی سابق بیوی شمیم کیانی تھانہ کوہسار میں ایک ایف آئی درج کراچکی ہیں جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اعظم خان ہوتی نے انہیں مارنے کے لئے غنڈے بھجوائے لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاہم پولیس کی جانب سے تحفظ نہ ملنے اور اعظم ہوتی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر آج وہ پیٹرول کی بوتل لے کر آئی جی اسلام آباد کے دفتر کے باہر پہنچیں جہاں انہوں نے خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ ویمن میں منتقل کردیا۔