لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔


ویب ڈیسک March 20, 2014
زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔فوٹو: فائل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، جڑانوالہ، بہاولنگر،حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، کوٹ رادھا کشن، نارووال، شرقپور، کوٹ رادھا کشن، فاروق آباد، اوکاڑہ، سانگلہ، چونیاں، شاہ کوٹ اور بچیکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 66 کلو میٹر اور مرکز حافظ آباد تھا جبکہ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پشاور اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں