سیلاب زدہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی قلت سندھ حکومت نے پنجاب سے مدد مانگ لی

خط میں 10 ڈسٹرکٹس کیلئے مجموعی طور پر 380 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے


امتیاز مغیری September 23, 2022
فوٹو: فائل

سیلابی صورتحال اور بیماریوں کے باعث ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر سندھ حکومت نے سیلاب زدہ اضلاع کےلئےپنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر مختلف ماہرین امراض (ڈاکٹرز) مانگ لئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی طرف سے پنجاب حکومت کو مدد کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں کراچی، بدین، لاڑکانہ، میرپور خاص، خیرپور، جیکب آباد،قمبر، دادو، سانگھڑ، جامشورو اور دیگر شہروں کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کی طرف سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کی 10 ڈسٹرکٹس کیلئے مجموعی طور پر 380 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں