پاکستان کیلئے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے وزیر خارجہ

ترقی پزیر ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے ترجییحی مراعات دینی ہونگی، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک September 23, 2022
فوٹو:اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان سمیت متاثر ہ ممالک کے معاشی سہارے کیلئے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے ترجییحی مراعات دینی ہونگی ،پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی برداری کے شکر گزار ہیں،ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلیش اپیل کی گئی ،پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوںکا دورہ کیا ،متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کیلئے فوری خوارک کی ضرورت ہے ،موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی جائے ،ترقی پذیر ممالک عوامی فلاح کیلئ ترقی یافتہ ممالک کی مدد کریں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے 3کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ،پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے،پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ہم نہیں ہیں۔

پڑوسی ممالک سے متعلق پوچھ گئے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اور مظاہروں کے حوالے سے ایران کی اپنی ایک تاریخ ہے، اسلام نے خواتین کو ان کے حقوق دیے،صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں،فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں