انضمام الحق نے بولنگ میں کمزوریوں کی نشاندہی کردی
گیند پرانی ہوتے ہی صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے، ویری ایشن لائیں،سابق قائد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستانی بولنگ میں کمزوریوں کی نشاندہی کردی۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کی بولنگ اتنی مضبوط نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں، ہمارے پاس 140 کی اسپیڈ سے گیندیں کرنے والے بولرز ہیں مگر شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پورے 20 اوورز کے بجائے ٹکڑوں میں ہی بہتر بولنگ ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نئی گیند سے سوئنگ کرتے اور وکٹیں بھی حاصل کرتے ہیں مگر بال پرانی ہوتے ہی صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے، ہوم کنڈیشنز میں بھی اختتامی اوورز میں اچھی بولنگ نہیں کرسکے،یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ یہ بھرپور قوت کی حامل انگلش ٹیم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: شاہنواز دھانی کی پٹائی پر شائقین کاجوش ٹھنڈا پڑگیا
انضمام الحق نے کہا کہ حارث رؤف اب صرف رفتار پر انحصار نہیں کرتے، گذشتہ 2 سال میں ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، پیسر اب پاور پلے، درمیانی اور اختتامی اوورز میں بولنگ کرسکتے ہیں، محمد حسنین اور نسیم شاہ کو بھی صورتحال کے مطابق گیند میں ویری ایشن لانا چاہیے، ورلڈکپ میں اس کی اشد ضرورت ہوگی۔