مجھے کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی تنوشری دتہ

گھر میں ایک ملازمہ کو بھیجا گیا تھا، جس نے انہیں مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی، اداکارہ

تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں(فائل فوٹو)

عاشق بنایا آپ نے جیسی مشہور بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ تنو شری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 'می ٹو' مہم کے بعد کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

حال ہی میں انٹرویو کے دوران تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے انکشافات کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کی گاڑی کے بریک خراب کیے گئے جس کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔


تنوشری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے گھر میں ایک ملازمہ کو بھیجا گیا تھا، جس نے انہیں مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے ان کے پانی میں کچھ زہر شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بھی شدید بیمار پڑ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں 2018 میں 'می ٹو مہم 'کے دوران تنوشری دتہ نے ساتھی اداکار نانا پاٹیکر سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہراساں ہونے اور ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے خودکشی کا نہیں سوچا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
Load Next Story