اسلام آباد پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد

ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے


ویب ڈیسک September 24, 2022
عبدالقدیر ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے،پولیس:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے افسر تھے۔ وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں