قومی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین شکست

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63 رنز سے ہرایا تھا


ویب ڈیسک September 24, 2022
(فوٹو: پی سی بی) انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63 رنز سے ہرایا تھا

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 158 رنز بناسکی اور یوں پاکستان کو 63 رنز کی شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63رنز سے شکست دے دی

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی انگلیںڈ کے خلاف یہ ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار تھی، قبل ازیں 2019 میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64 رنز سے ہرایا تھا۔

سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کبھی ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |