بیوہ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا سرکاری افسر معطل

مذکورہ افسر نے کہا تھا بیوہ ہو تو شادی کرلو

مذکورہ افسر نے کہا بیوہ ہو تو شادی کرلو

بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لب و لہجہ اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے والے سرکاری افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میںوفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب کو معطل کرکے عہدے سے ہٹادیا۔محمد ایوب کو وزارت ہاوسنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس کی ہدایت پر نوٹیفیکشن جاری ہوگیا ہے۔سیکریٹری ہاوسنگ کے مطابق اس معاملے پر محمد ایوب کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔


ڈائریکٹراسٹیٹ آفس کراچی محمد ایوب نے ایف سی ایریا میں سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے دوران بیوہ خاتون سے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو،ان کے بیان پرمبنی ویڈیووائرل ہونے پروفاقی حکومت اورسیکریٹری وزارت ہاؤسنگ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ و ورکس کا کہنا ہے کہ کسی افسر کو بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،خواتین کا احترام ہم پر فرض ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے گئے تھے، منہ سے بے ساختہ جملے نکل گئے،ان جملوں سے بیوہ خاتون کو تکلیف ہوئی اور ان کی دل آزاری ہوئی میں تہہ دل سے معذرت چاہتا ہوں اورخاتون سے معافی مانگنے پر تیار ہوں۔

[video width="450" height="352" mp4="https://www.express.pk/2022/09/whatsapp-video-2022-09-24-at-12.43.20-am-1664002897.mp4"][/video]
Load Next Story