کوئی شہری اگر خود کو جنسی طور پر ٹھیک نہیں سمجھتا تو علاج کراسکتا ہے احسن بھون

ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار


ویب ڈیسک September 24, 2022
ہماری اسمبلی کوئی ایسا غیر اخلاقی بل پاس نہیں کرسکتی، احسن بھون ، فوٹو: فائل

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ کوئی شہری اگر جنسی طور پر خود کو ٹھیک نہیں سمجھتا تو وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے اور یہ ہر شہری کا حق ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلی کوئی ایسا غیر اخلاقی بل پاس نہیں کرسکتی اور قانون کو اسی طرح دیکھنا چاہیے جس طرح سامنے نظر آرہا ہے۔

احسن بھون کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب نے خواجہ سراؤں کے شناحتی کارڈ بنانے کا حکم دیا جو صحت مند سوسائٹی کے لیے اچھا اقدام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں